مزید خبریں

سعودیہ کی روبوٹک پروسیس آٹو میشن کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی

کراچی (کامرس رپورٹر)ہوا بازی کی خدمات کی علمبردار ،سعودیہ پرائیویٹ نے دبئی ایئر شو2023کے دوران ڈیجیٹل تبدیلی کی جامع حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔صارف تجربہ کے از سر نو تصور اورآپریشنل کارکردگی میں بہتری کے حصول کی اپنی دور رس کاوشوں کے طور پر،سعودیہ پرائیویٹ کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی روبوٹک پروسیس آٹو میشن(آر پی اے)کے آغاز سمیت متعدد تکنیکی پیشرفتوں پر مشتمل ہے۔آر پی اے کو اپنانے سے نہ صرف معمول کے کام خود کار طریقہ سے انجام پاتے ہیں بلکہ یہ صارف کے تجربہ میںبھی اضافہ کا باعث بنتا ہے اور پائیدار طریقہ سے موسمی اور اعلیٰ حجم کے امور کو منظم طریقہ سے سر انجام دینے میںمدد دیتا ہے۔سعودیہ پرائیویٹ نے متعدد اقدامات کا بھی اعلان کیا ہے،جس میںاے آئی چیٹ بوٹس اورممبر شپ پروگرام کے ساتھ ایک نئی ویب سائٹ بھی شامل ہے۔نئی ویب سائٹ کا مقصد آن لائن اقتباس کی درخواستوں،لاگت کے تخمینہ اور دیگر خدمات پر مشتمل خصوصیات کے ساتھ ایک بھرپور صارف تجربہ کو یقینی بنانا ہے۔مزید بر آں،اراکین کے تجربات میں اضافہ کیلئے ایک خصوصی موبائل ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے۔مزید بر آں،سعودیہ پرائیویٹ نے ون اسٹاپ شاپ بی ٹو بی فلائٹ مینجمنٹ پلیٹ فارم، SPAero.link بھی متعارف کرایا ہے۔