مزید خبریں

حیدری مارکیٹ کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے

کراچی (کامرس رپورٹر) آل کراچی تاجر الائنس کے نائب صدر و لیاقت آباد حیدر ی جیولرز کے صدر سید فرازاحمد کی وفد کے ہمراہ ٹاون ناظم نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان کو عمرے کی مبارکباد دینے کے لیئے ملاقات، اس موقع پر فوکل پرسن عرفان معطر، یوسی وائس چیئرمین حیدری خالد بھٹی جبکہ تاجروں کے وفد میں سید فرازاحمد، آل حیدری بزنس ٹریڈرز کے صدمحمد عاصم، محمد ساجد، محمد اقبال، فہیم ذکی، علی جان، نوید قریشی، محمدرحمان ودیگر بھی موجود تھے، ٹاون ناظم نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان نے تاجروں کے وفد کاشکریہ اداکیا اور ان کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ملکر کام کرنے کا عندیہ بھی دیا، عاطف علی خان نے کہا کہ تاجر الائنس کے عہدیداران کی درخواست پر حیدری مارکیٹ کی پارکنگ کے واش روم کی مرمت کا کام شروع کروا دیا ہے کچھ ہی دنوں میں حیدری مارکیٹ کی پارکنگ میں بنے ہوئے واش رومز عوام کے لیئے کھول دیئے جائیں گے، عنقریب حیدری مارکیٹ کے دیگر مسائل کو بھی مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، حیدری مارکیٹ کی ترقی کے لیئے تاجروں کے ساتھ ملکر کام کریں گے، تاجر تنظیم ریڑھ کی ہڈی ہے، اس موقع پر آل کراچی تاجرالائنس کے نائب صدر و لیاقت آباد حیدری جیولرز کے صدر سید فرازاحمد نے ٹاون ناظم نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان کا حیدری مارکیٹ کی پارکنگ کے واش رومز کا مرمتی کام شروع کروانے پر شکریہ ادا کیا۔