مزید خبریں

منتظمین کھیل کے نام پر شعائر اسلام کا مذاق اڑانے سے باز رہیں

کراچی ( سید وزیر علی قادری ) مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کھیلوں کے نام پر شعائر اسلام کے خلاف سرگرمیاں زور پکرتی جارہی ہیں۔ اسی تناظر میں پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچوں کو نمازوں کے اوقات میں تو جاری ہی رکھا تھا گزشتہ روز عین جمعتہ المبارک کی نماز کے وقت میچ کا آغاز کرکے شعائر اسلام کی دھجیاں اڑا دیں۔ اس موقع پر کراچی سینٹر میں کام کرنے والوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔ یہ ہی نہیں وعظ اور خطبہ بھی بغیر لاء￿ وڈ اسپیکر پڑھنے کی پابندی عائد کردی گئی۔ شائقین اور اسٹاف نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل بھی رمضان کریم میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے یقینا عبادات میں خلل پیدا ہوگا۔ لہذا پاکستان میں بسنے والے شائقین کا مطالبہ ہے کہ بورڈ اس سے باز رہے ورنہ ہمارے جذبات مجروح کرکے ایونٹ کامیاب نہیں ہوسکتا۔