مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں ڈھائی سال بعد ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ضلع میں انسداد پولیو مہم کو مزید 2 روز کےلیے بڑھا دیا گیا۔ ہےڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالا جعفر کے مطابق وائرس کی تصدیق قاسم آباد پمپنگ اسٹیشن سے لیے گئے ماحولیاتی نمونے کے ذریعے ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ 8 نومبر کو پولیو وائرس کی تصدیق کے لیے سیمپل لیا گیا تھاڈاکٹر لالا جعفر نے یہ بھی کہا کہ جولائی 2021 میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد سے حیدرآباد میں پولیو وائرس منفی تھاان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد حیدرآباد میں انسداد پولیو مہم مزید 2 روز تک بڑھا دی گئی ہے۔