مزید خبریں

فنانس آپریشنز کو اسٹریم لائن رسک مینجمنٹ کی اصلاحات کر ناہے

کراچی(کامرس رپورٹر) ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے اپنی 2بہترین سلوشنز ڈی اینڈ بی فنانس اینالیٹکس اور ڈی اینڈ بی رسک اینالیٹکس کے ساتھ پاکستان میں اپنی پراڈکٹس کیٹلاگ کوتوسیع دینے کاا علان کیا ہے۔ ان دونوں پراڈکٹس کے متعارف کرانے کا مقصد فنانس آپریشنز کو اسٹریم لائن کرنا اورکاروبار کیلئے تھرڈ پارٹی رسک مینجمنٹ میں اصلاحات کر ناہے۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والے 2فلیگ شپ سلوشنز کوڈی اینڈ بی کلائوڈکا تعاون حاصل ہے جو 520ملین سے زائد ڈیٹا ریکارڈ ز اور 340ملین سے زائد شیئر ہولڈرز کی تجزیے پر مشتمل ہیں۔ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ فنانس اینالیٹکس ایک مکمل کریڈٹ ٹو کیش پورٹل ہے جو مالیاتی فیصلوں کو اسٹریم لائن کرنے، کریڈٹ رسک کم کرنے اور خراب وصولیوں کو کم کرنے میں کاروباری اداروں کومدد فراہم کرتاہے۔ کریڈٹ انٹیلی جنس کو قابلِ وصول انٹیلی جنس کے ساتھ ملاکر یہ جدید ترین پراڈکٹ کمپنی کی لاگت کو کم کرتی ہے اور کریڈٹ آٹو میشن اوربلا تعطل کیش مینجمنٹ کے ذریعے کسٹمر کے تجربے کو بڑھاتی ہے۔ دوسرا پلیٹ فارم ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ رسک اینالیٹکس، کمپنیوں کو دوسری کمپنیوں کے ساتھ ان کے لین دین کے دوران مدد فراہم کرتاہے۔ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ رسک اینالیٹکس پلیٹ فارم اسکریننگ، ای ایس جی کارکردگی، رسک اسکورزاور رکاوٹ کے الرٹس کے ذریعے تھرڈ پارٹی رسک کے خطرات پر نظر رکھتاہے اور ان کی جانچ پڑتال کرتاہے۔