مزید خبریں

سائبر سیکیورٹی ڈیزنمائش میں شرکت15دسمبر تک درخواستیں جمع کرا دیں

کراچی (کامرس رپورٹر)سوئزرلینڈ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش’’سائبر سیکیورٹی ڈیز‘‘ میں شرکت کے لئے15دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 2 روزہ عالمی نمائش سوئزرلینڈ کے شہر برن میں20سے21فروری 2024تک منعقد ہو گی جس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق خدمات ، مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔مذکورہ اشیاء کے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔