مزید خبریں

Jamaat e islami

صرف افغانی نہیں تمام غیر قانونی مقیم کو بے دخل کیا جائے،کامریڈ امداد قاضی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکالنے کے عمل میں عورتوں ، بزرگوں اور بچوں کو بے عزت کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ، اس عمل کو شفاف بنایا جائے ، پولیس کی طرف سے عام پختونوں کو تنگ کرنے کا عمل اور گرفتار کر کے رشوت لے کر لوٹ مار کا سلسلہ بند کیا جائے۔ یہ بات کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے ایک بیان میں کہی ۔ کامریڈ قاضی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ایجنسیوں کو پراکسی گروپس بنانے اور ان کی معرفت پراکسی جنگیں لڑنے کا عمل اب بند کرنا چاہیے ، پاکستان ان حکمت عملیوں سے بہت کچھ کھو چکا ہے ، ملک کی پہچان دھشت گردوں کو پناہ دینے اور کرائے کی جنگیں لڑنے والے ملک کی بن چکی ہے ۔ اس لیئے صرف افغانیوں کو نہیں بلکہ بلا امتیازتمام غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکالا جائے لیکن ان کیساتھ انسانوں والا سلوک کیا جائے ۔ کامریڈ قاضی نے کہا کہ افغان انتظامیہ کو اپنی ذمہ داری
پوری کرنے کے لیے اپنے شہریوں کو غیر ملکی سفر کے لیے پاسپورٹ دینے کے عمل کو تیز کرنا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں 2018ء کے انتخابی دھاندلی کے عمل کا ایکشن ریپلے ہونے جا رہا ہے اور یہ عمل طویل عرصے سے جاری ہے ، پاکستان کی حکمرانی میں جنرلوں کی مداخلت کا عمل مستقل شکل اختیار کر چکا ہے ، اسے ختم کرنا حکمران طبقات کی پارٹیوں کے بس کی بات نہیں ہے ، اس کے لیے ملک میں انقلابی پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے وہی ملک کو جنرلوں اور مفاد پرست اقتدار کے بھوکے سیاستدانوں سے ملک کو نجات دلا سکتی ہے ، ملک کے ایوان نے تمام سیاستدانوں کی وفاق یا صوبوں میں حکمرانی دیکھی ہے جنرلوں کی حکمرانی بھی کئی مرتبہ دیکھ چکے ہیں ، ان کے ذاتی اور گروہی مفادات تو پورے ہوئے ہیں لیکن ملک دیوالیہ اور عوام بے روزگاری و مہنگائی کی دلدل میں دھنس چکی ہے ، اس لیے عوام کو اب انقلابی کمیونسٹوں کا ساتھ دینا چاہیے۔