مزید خبریں

وویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

لاہور (کامرس ڈیسک ) پاکستان سنگل ونڈو(پی ایس ڈبلیو) کے زیر اہتمام بین الاقوامی تجارت میں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے لاہور میں خدیجہ دی و ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام، کے دوسرے مرحلے کاانعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پی ایس ڈبلیو پلیٹ فارم کے ذریعے بین الاقوامی تجارت میں خواتین کی شرکت کو بڑھانا تھا۔تقریب کی مہمان خصوصی ممبر کسٹمز،فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پی ایس ڈبلیو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئر پرسن زیبا حئی اظہر اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی رفعت ملک جبکہ مقررین میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، REMIT، IPA-USAID،سمیڈا، TRADE FORESIGHT،فیڈیکس اورحبیب بنک کے نمائندگان نے ٹریننگ سیشنز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں ممبر کسٹمز زیبا حئی اظہر نے کہا کہ وہ ایس ایم ایز کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے اور سرحد پار تجارت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پی ایس ڈبلیو کی غیر متزلزل جدوجہد کو سراہتی ہیں۔پی ایس ڈبلیو مساوات کو فروغ دے کرکاروباری خواتین کی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی تجارت میں ہر طرح سے ترقی کرسکیں۔اس موقع پر پی ایس ڈبلیو کے سی ای او آفتاب حیدر نے کہا کہ ہم پاکستانی کاروباری خواتین کی جانب سے عزم اور جدت پسندی کو دیکھ کر بیحد متاثر ہوئے ہیں۔