مزید خبریں

ایئرچیف اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل نورزمان نے جیت لیا

اسلام آباد ( سید وزیر علی قادری ) پاکستان کے نور زمان نے چیف آف ائیر اسٹاف اسکوائش چمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ خواتین کا مصر کی آمنہ الریہانی نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ائیر مارشل عرفان خان تھے جنہوں نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گزشتہ روز مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں مردوں کا فائنل پاکستان کے نور زمان اور محمد عاصم خان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان کے نور زمان نے اپنے ہم وطنی محمد عاصم خان کو 8-11 اور 2-8 سے (ریٹائرڈ) کرتے ہوئے مردوں کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ مصر کی آمنہ الریہانی نے اپنی ہم وطنی نادین الہمامی کو 1-3 سے شکست دے کر خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چمپئن شپ میں پاکستان سمیت اسپین، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور مصر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔