مزید خبریں

Jamaat e islami

اجمل دہلوی کے انتقال پرعبدالرحمن سلفی ودیگر کا اظہار افسوس

کراچی(پ ر) ممتاز بزرگ صحافی امیر صحافت چیف ایڈیٹر روزنامہ امن اجمل دہلوی کے انتقال پر امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی، چیئرمین اتحاد بین المسلمین کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، اسلامی یکجہتی کونسل کے رہنما علامہ عبدالخالق آفریدی، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے رہنما عمران احمد سلفی، مرکزی جماعت اہلحدیث کے امیر عبداللہ فاروقی، ممتاز صحافی حشمت اللہ صدیقی۔قرآن وسنہ مومنٹ کراچی کے صدر حافظ حنیف سلفی ودیگر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک توحید پرست، نیک سیرت اور عظیم انسان تھے۔