مزید خبریں

Jamaat e islami

فیڈرل اردو یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی کا اجلاس خوش آئند ہے، محفوظ النبی خان

کراچی (پ ر) فیڈرل اردو یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے امیدواران کے انتخاب کے لیے سرچ کمیٹی کا اجلاس خوش آئند ہے۔ توقع ہے کہ سرچ کمیٹی امیدواران کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی ریکارڈ کے معیار کو اولیت دے گی تاکہ جامعہ کا تدریسی عمل مزید بہتری کی جانب گامزن رہے۔ ساتھ ہی اس امر پر توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے کہ نیا وائس چانسلر انتظامی و مالیاتی امور پر بھی دسترس رکھتا ہو۔ ان تاثرات کا اظہار وفاقی اردو کالج و یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے صدر محفوظ النبی خان نے ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرچ کمیٹی جلد از جلد تمام ضروری لوازمات مکمل کرکے حتمی انتخاب کے ٍلیے صدر مملکت کو جامعہ کے مستقل وائس چانسلر کے امیدواران کے نام تجویز کرے گی۔