مزید خبریں

Jamaat e islami

ترکیہ اور فلپائن میں زلزلے سے شہری کا شکار

انقرہی؍ منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ اور فلپائن میں زلزلے سے شہری خوف کا شکار ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترکی میں 5.1شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب فلپائن کے منڈاناؤ جزیرے کے ساحل پر 7.6 شدت کے زلزلے سے 8افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کے روز سے 6.0 کی شدت کے آفٹر شاکس کا سلسلہ دیکھا گیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ پیر کی صبح 6.9 شدت کا زلزلہ 30 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔