مزید خبریں

Jamaat e islami

سانگھڑ: افسران کی عدم دلچسپی سے محکمہ صحت غیر فعال

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) ضلع کی مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ صحت عدم دلچسپی کے باعث غیر فعال ہو گیا، ضلع بھر میں مختلف وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں، کرپشن اور بد عنوانی کے باعث ڈاکٹرز ڈیوٹیوں سے غائب رہتے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کام صرف فوٹو سیشن تک محدود، اسپتالوں میں کہیں کام نظر نہیں آ رہا، مختلف امراض کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد ریلیاں بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ، آفیسر صرف آفس کے باہر کھڑے ہو کر فوٹو گرافی تک محدود، ضلع بھر میں عملی کام دور دور تک نظر نہیں آتا، شہری و دیہی علاقوں میں ملیریا جیسے امراض جنم لے رہے ہیں، پولیو مہم کی موثر نگرانی کے لیے بھی کوئی انتظام نہیں اور ڈی ایچ او سب کچھ اچھا کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران رفیوزل کے والدین کو راضی کرنے کے لیے بھی اسسٹنٹ کمشنر اور اے ایس پی جاتے ہیں، پولیو مہم کے لیے افسران دفتر سے نکلنے کو تیار نہیں، صرف فوٹو سیشن کے بعد گھروں میں آرام کرتے ہیں۔ عوام کی جانب سے صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت اور محکمہ صحت کے افسران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہٹایا جائے تاکہ ضلع کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس کے علاوہ ویزے پر مقرر ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوکر عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرسکیں۔