مزید خبریں

ائر چیف اسکواش چمپئن شپ نور زمان اور عاصم خان فائنل میں

اسلام آباد ( سید وزیر علی قادری) پاکستان کے نور زمان اور عاصم خان چیف آف ائر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ میں مردوں کے فائنل میچ پہنچ گئے جبکہ خواتین کے ایونٹ میں مصر کی نادین الہمامی اور مصر کی نور رامی نے بھی فائنل میں جگہ بنا لی۔ چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین سابق عالمی چیمپئن قمر زمان اور سیکرٹری جنرل ائیر کموڈور عامر نواز بھی موجود تھے۔ گزشتہ روز پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیمپئن شپ میں مردوں کا پہلا سیمی فائنل پاکستان کے نور زمان اور مصر کے ابراہیم الکبانی کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان کے نور زمان نے 0-3 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ خواتین کا پہلا سیمی فائنل میچ مصر کی نادین الہمامی اور مصر کی نور رامی کے درمیان کھیلا گیا جس میں مصر کی نادین الہمامی نے 0-3 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔