مزید خبریں

قومی ٹی ٹوئنٹی سپر 8 : پشاور، لاہور اور راولپنڈی کی کامیابی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر 8 مرحلے کے دوسرے روز کھیلے گئے میچوں میں پشاور، لاہور وائٹس اور راولپنڈی نے کامیابی حاصل کرلی۔ گزشتہ روز کے ان میچوں کی خاص بات راولپنڈی کے یاسر خان کی سنچری اور پشاور کے افتخار احمد کا عمدہ آل راؤنڈ کھیل تھا۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پشاور نے کراچی وائٹس کو 56 رنز سے شکست دیدی۔پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ہیں۔ عادل امین نے 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ افتخار احمد نے 72 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ان دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 143 رنز کا اضافہ کیا۔ کراچی وائٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سہیل خان 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ عماد عالم نے 32 رنز بنائے۔ افتخار احمد نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عمران نے بھی 3 وکٹیں31 رنز دے کر حاصل کیں۔ افتخار احمد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں لاہور وائٹس نے لاہور بلوز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ لاہور بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ جنید علی 6 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد نوید نے 36 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور وائٹس نے 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ طیب طاہر نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز اسکور کییاور آؤٹ نہیں ہوئے۔عمران ڈوگر نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے45 رنز اسکور کیے۔عمید آصف نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔طیب طاہر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی راولپنڈی نے فاٹا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ فاٹا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ سلمان خان نے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔