مزید خبریں

چیف آف ائر اسٹاف اسکواش چمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

اسلام آباد ( سید وزیر علی قادری) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ایونٹس کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ چمپئن شپ کے تیسرے روز مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے گئے مردوں کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں مصر کے ابراہیم الکبانی نے ملائشیا کے اونگ سے ہنگ کو 0-3 سے، پاکستان کے نور زمان نے مصر کے محمد نصیر کو 1-3 سے، پاکستان کے ناصر اقبال نے پاکستان کے عماد فرید کو 1-3 سے اور پاکستان کے محمد عاصم خان نے مصر کے خالد لابیب کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ خواتین کے کھیلے گئے اسکواش کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں مصر کی نادین الہمامی نے ملائشیا کی چن زیون کو 2-3 سے، مصر کی نور رامی نے پاکستان کی نثاء بہادر کو 0-3 سے، مصر کی آمنہ الریہانی نے مصر کی مالاک ثمیر کو 0-3 سے اور مصر کی نور خافگی نے ہانگ کانگ کی ونگ پو یوئی کیرسٹی کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔مردوں اور خواتین کے سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچز کل کھیلے جائیں گے۔ فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔