مزید خبریں

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ بیٹر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسد شفیق پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے اور ٹیسٹ کرکٹر کراچی سے سلیکٹر بنیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسد شفیق یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں توصیف احمد اور وہاب ریاض کی معاونت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسد اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ اگلے چند دن میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے۔چار سال سے قومی ٹیم سے باہر ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سندھ پریمیئرلیگ کھیل کر اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل، سلمان بٹ اور راؤ افتخار انجم کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں تفویض کی تھیں۔