مزید خبریں

بلدیہ ‘ناردرن بائی پاس پر2افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات وواقعات میں 7افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3افرادزخمی ہو ئے تفصیلات کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں 48سالہ شعیب ولد سلیم جاں بحق ہوگیا ۔بلدیہ ناردرن بائی پاس شارجہ شاپنگ مال نیول کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 58سالہ شبیر حسین ولد ستار جاں بحق ہوگیا ۔ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے ٹائٹل بیچ کے قریب ہٹ نمبر 71k کے قریب سے60سالہ میرا فضل ولد مہردین کی لاش ملی ۔ڈیفنس موڑ کے قریب فٹ پاتھ سے 50سالہ شخص کی لاش ملی ۔ سپرہائی وے فقیرا گوٹھ کبیر چوک اڈا کے قریب سے 50سالہ شخص کی لاش ملی۔ آرام باغ سے28سالہ شخص کی لاش ملی۔ نیو کراچی تھانے کی حدود نیو کراچی سلیم سینٹر، کے قریب نالہ سے ¾ دن پرا نی ا35سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ۔ڈیفنس کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار کامران زخمی ہوگیا ۔ قائد آباد مرغی خانہ پل پر فائرنگ سے 2 افراد 22سالہ بلال ولد خلیل ، 20سالہ عبدالرحمن ولد قاسم زخمی ہوگئے ۔