مزید خبریں

ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کرنا ہے، مقبول باقر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔ طلبہ ہمارا عظیم اثاثہ ہیں۔آج ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے وطن وقوم کی خدمت اور فلاحی کاموں میں اپنے لوگوں کی مدد کریں گے۔ہمیں ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہماری حب الوطنی، قوم سے محبت اور اس کی فلاح و بہبود کے لیے ہمارا عزم ہمارے نظم و ضبط اور لگن سے جڑا ہوا ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو آئی بی اے کراچی میں آئی بی اے کنووکیشن 2023 ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔