مزید خبریں

Jamaat e islami

پنجاب حکومت میں پابندیاں ختم ، تعلیمی ادارے کھلیں گئے

لاہور(نمائندہ جسارت) اسموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب حکومت نے اسموگ کے حوالے سے پابندیاں ختم کردیں۔جمعیکو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس ہوا جس میں اسموگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ماہرین ماحولیات اور صحت نے اسموگ میں کمی اور اسموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اسموگ کے حوالے سے پابندیوں کو ختم کیا جا رہا ہے، ادارے، مارکیٹیں، بازار،ریسٹورنٹس اور بزنس ہاؤسز اب معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، 18 دسمبر سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جبکہ 2 دسمبر کو تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں نجی و سرکاری سکول موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد 2 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔محسن نقوی نے سڑکوں کی صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بدستور جاری رکھنے کی ہدایت کی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔