مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستانیوں سے شادی کرنیوالے افغانوں کیلیے اوریجن کارڈ منظور

پشاور(آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے پاکستانیوں کے ساتھ شادی کرنے والے افغان مہاجرین کی اوریجن کارڈ دینے کی درخواست منظور کر تے ہوئے نادرا ایکٹ کے تحت پاکستان اوریجن کارڈ دینے کا حکم جاری کردیا۔ہائی کورٹ میں پاکستانیوں سے شادی کرنیو الے افغان باشندوں کی پاکستان اوریجن کارڈ کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، جس میں وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ پیش ہوئے ۔دوران سماعت درخواست گزاروں کی جانب سے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کو قانون کے مطابق اپلائی کرناچاہیے، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعے کوئی بھی غیرملکی پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کرسکتا ہے۔ پی او سی کارڈ کا حامل شخص پاسپورٹ اور ووٹ نہیں ڈال سکتا۔بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے109افغان باشندوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں نادرا ایکٹ کے تحت پاکستان اوریجن کارڈ دینے کا حکم جاری کردیا۔