مزید خبریں

جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

لاہور ( سید وزیر علی قادری )ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ملائشیا کے شہر کوالمپور میں 5 تا 16 دسمبر کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کیلیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام موٹیویشنل ٹاک کے عنوان سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پروگرام منعقد ہوا۔ مزکورہ پروگرام میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، ہاکی لیجنڈ اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے لیکچر دیے۔اس موقع پر پی ایچ ایف خزانچی پرویز بھنڈارہ، پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن آصف باجوہ، ٹیم منیجر کرنل ر آصف ناز کھوکھر،ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس سمیت ٹیم منیجمنٹ و کھلاڑی بھی موجود تھے۔ مہمان گرامی نے کھلاڑیوں کا مورال بلند کیلئے سحر انگیز گفتگو کی۔اس موقع پر مہمان گرامی کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا۔