مزید خبریں

Jamaat e islami

خیبرپختونخوا میں 51 خواتین دہشت گردی میں ملوث نکلیں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 9 سال کے دوران 51 خواتین دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہیں۔سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 2014 ء سے لے کر اب تک 51 خواتین دہشت گردی میں ملوث پائی گئی ہے، جن میں سے فہرست میں 30 خواتین دہشت گردی ،13 اغوا اور 3 ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہی ہیں۔فہرست میں بتایا گیا ہے کہ 2 خواتین بھتہ خوری جبکہ 3 دہشت گردوں کی مالی معاونت میں بھی ملوث پائی گئیں ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور میں 2 خواتین دہشت گردی، 2 اغوا اور بھتہ خوری میں کے مقدمات میں مطلوب ہیں اور مذکورہ خواتین ملزمان کی گرفتاری میں اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔