مزید خبریں

Jamaat e islami

سرینگر جامع مسجد مسلسل آٹھویں جمعہ کو بھی سیل ،میر واعظ نظر بند

سرینگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو مسلسل آٹھویں جمعہ بھی سیل کرکے کشمیری مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔ میر واعظ عمر فاروق کو بھی پھر سے گھر میں نظر بند کردیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جامع مسجد سرینگر کی انجمن اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس نے آج پھر جامع مسجد کے دروازوں پر تالے لگا دیے اور لوگوں کو نماز جمعہ کیلیے مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ قابض انتظامیہ نے ممتاز عالم دین آغا سید محمد ہادی کو بھی آج مسلسل ساتویں جمعہ گھر میں نظر بند رکھ کر انہیں سرینگر کی امام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف بمنہ میں نماز جمعہ کی امامت سے روک دیا۔ انجمن اوقاف نے جامع مسجد کی بار بار بندش اور تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قابض حکام کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔