مزید خبریں

Jamaat e islami

اہل فلسطین سے اظہاریکجہتی‘ وکلا کا غزہ مارچ آج ہو گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی وکلا برادری کی جانب سے آج صبح 10:30بجے کراچی بار ایسوسی ایشن آفس کے سامنے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت ودہشت گردی کے خلاف اور اہل غزہ وفلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے’’ وکلا غزہ مارچ ہوگا ‘‘،مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، وکلا میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے، مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کریں گے ، مارچ سے وکلا رہنما بھی خطاب کریں گے ۔