مزید خبریں

Jamaat e islami

بجلی و مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے اب گیس بھی نایاب ہوگئی،ظفر صدیقی

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے حیدرآباد شہر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کو نایاب کر دیا آج پورے شہر میں سوئی گیس کا بحران ہے عوام پہلے بجلی،مہنگائی سے پریشان تھے اب محکمہ سوئی گیس نے بدترین لوڈ شیڈنگ کر کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیے ہیں ،محکمہ سوئی گیس نے نان پروٹیکٹڈکے ذریعے صارفین پر الگ بوجھ ڈال دیا ہے آج شہر بھر میں روز کھانے کمانے والے گھر میں بجلی، گیس،پانی نا ہونے کے باعث جنگل کی طرز زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مہنگائی کے دور میں بچوں کے لیے باہر سے مہنگے اور مضر صحت کھانے کھلانے پر مجبور ہیں سوئی گیس محکمہ کی کارکردگی کے باعث آج شہر بھر میں سوئی گیس کی چوری اور بلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور وفاقی وزارت پیٹرولیم و گیس سے مطالبہ کیا کہ فی الفور حیدرآباد کی عوام کو بدترین سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔