مزید خبریں

Jamaat e islami

ضلع راولپنڈی کی تمام نشستوں پر امیدوار لائیں گے‘ عزیرحامد

راولپنڈی( نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر اور ضلعی انتخابی کمیٹی کے صدر سید عزیر حامد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات میں راولپنڈی ضلع کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھرپور حصہ لے گی۔ اپنے ایک بیان میں سید عزیر حامد نے کہا ہے کہ الحمد للہ! جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی نے آمدہ انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتخابی کمیٹی کا ایک اہم
اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔ جس سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی ‘ جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی ‘ رضا احمد شاہ اور دیگر عہدیداران شریک ہوں گے۔ سید عزیر حامد نے کہا کہ اس اجلاس میں انتخابی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ان کو حتمی شکل دی جائے گی۔