مزید خبریں

Jamaat e islami

ارباب غلام رحیم کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پلیٹ فارم سے آئندہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ میں پیر پگارا کے ساتھ ہوں اور مل کر الیکشن لڑیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی
سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے جب کہ بشیر میمن سندھ میں مسلم لیگ ن کے لیے کام کر رہے ہیں۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے 3 سابق ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔