مزید خبریں

پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلیے روانہ

لاہور( سیدوزیرعلی قادری) پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔ قومی اسکواڈ سڈنی سے کینبرا پہنچے گا۔ پاکستان ٹیم کا کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ شیڈول ہے۔ قومی اسکواڈ میں 18 کھلاڑی شامل ہیں۔ 17 رکنی مینجمنٹ کے 2 ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے۔بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔