مزید خبریں

کراچی پریس کلب میں 2روزہ تربیتی ورکشاپ

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی پریس کلب اور انٹرنیشنل فیڈر یشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے زیر اہتمام صحافیوں کے لیے جینڈر سیفٹی اینڈ ایکوالٹی کے عنوان سے پریس کلب میں2روزہ تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد28تا 29 نومبرکو کیا گیا۔ ورکشاپ میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والی خواتین اورمردصحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے کراچی پریس کلب کے سیکر ٹری شعیب احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ورکشاپ میں13سے زاید سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صنفی مساوات اور ان کے مسائل کو حل کرنا،صنفی کا فرق اور امتیازی سلوک سے نمٹنا،صحافیوں کے حقوق اور صنفی تحفظ،کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی کا مقابلہ کرنا،خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کرنا، توقعات کا جائزہ لینا،عملی میدان میں خواتین کی حفاظت اور معیاری طریقہ کار اختیار کرنا،عملی میدان میں کام کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بنانااور اس کا عملی تجربہ ، ایکویٹی اور سیفٹی کے لیے گروپ کی شکل میں مہم چلانا، مساوات ،اپنی حفاظت کے لیے مہم چلانا، پریزینٹیشن اور تمام سیشن کا اجمالی جائزہ لیا گیا اور مختلف کریکٹر کے ذریعے شرکاء کو آگاہی فراہم کی گئی۔ ورکشاپ کے اختتام پر کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد نے ورکشاپ کے شرکاء کو تعریفی اسناد پیش کیں۔ ورکشاپ میں انٹرنیشنل فیڈر یشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کی فوکل پرسن شہر بانو اور آئی ایف جے کی کوآرڈینٹر شیما صدیقی،معروف صحافی سدرہ ڈار اور دیگر نے شرکاء ورکشاپ کو عملی تربیت فراہم کی اور مختلف کریکٹر رول کے ذریعے میڈیا اداروں میں خواتین اور مردوں کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کو اجاگر کیا اور لیڈرشپ اور کام کے دوران پیش آنے والے ہراسگی کے واقعات اور ان ے بارے میں بنائے گئے ملکی اور غیر ملکی قوانین کے بارے میں آگاہی دی۔