مزید خبریں

Jamaat e islami

لاہور، ڈینگی کے مزید 78نئے کیسز سامنے آ گئے

لاہور (آن لائن) شہر لاہور ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں بدستور موجود رہا جس کے نتیجہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 78نئے کیسز سامنے آ گئے جبکہ شہر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 115 رہی۔ یہ بھی بتایا گیاہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی انسداد ڈینگی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں کے 51 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی پر لاروا کو تلف کر دیا۔