مزید خبریں

لاڑکانہ : آوارہ کتوں کا 70 سالہ ضعیف خاتون پر حملہ، زخمی کر دیا

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) وارہ کے گاؤں عبداللہ جتوئی میں آوارہ کتوں نے حملہ کرکے 70 سالہ ضعیف خاتون سانئن جتوئی کو زخمی کردیا، جسے ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ویکسین اور طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر زخمی خاتون کے ورثاء نے بتایا کہ ہمارے گاؤں اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے، بزرگ خاتون زرعی زمین سے گھر آرہی تھی کہ راستے میں 8 آوارہ کتوں نے حملہ کرکے انہیں لہولہان کردیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کی بہتات کا خاتمہ کیا جائے۔