مزید خبریں

ہلال احمر اور حبیب بینک ‘یادداشت پر دستخط

کراچی ( پ ر)ہلال احمر پاکستان اور حبیب بینک لمیٹڈ کے مابین متاثرہ گھرانوں کو مالی مدد کی فراہمی سے متعلق مفاہمتی یادداشت طے پاگئی۔ اس یادداشت پر ہلال احمر کی جانب سے شاہد احمد لغاری اور حبیب بینک کے آغا اسرار احمد نے دستخط کیے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق ملک بھر میں ہلال احمر پاکستان کی جانب سے رجسٹرڈ متاثرہ افراد کو نقد امداد کی فراہمی کی جائے گی۔