مزید خبریں

کھپرو: سول اسپتال میں نشہ آور افراد کی ڈاکٹر سے بد تمیزی و ہاتھا پائی

کھپرو (نمائندہ جسارت) تعلقہ سول اسپتال میں 2 افراد مریض بن کر آئے، ڈاکٹر کی جانب سے ان کی ٹریٹمنٹ کی جا رہی تھی کہ اچانک ڈاکٹر کو گالیاں بدتمیزی بداخلاقی سے پیش آنے لگے، دونوں افراد نے نشہ کیا ہوا تھا، نرس عملہ بھی خوف میں آگیا، اسپتال کا ڈیکوریشن بھی توڑ دیا اور ڈاکٹر سے ہاتھا پائی کی گئی، وہاں کھڑے مریضوں نے تھانے فون کیا جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں افراد کو حراست میں لیا، ڈاکٹر کی جانب سے مقدمہ درج اور احتجاج کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر نے وزیر صحت، ڈی سی سانگھڑ، نگراں حکومت سے اپیل کی کہ ڈاکٹروں کو تحفظ دیا جائے، اسپتال میں دور دراز علاقوں سے مریض علاج کرانے آتے ہیں، ایسے افراد کو سخت سزا اور ہمیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔