مزید خبریں

کندھکوٹ: پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کشمور، کندھکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جمال تھانہ کی حدود میں سے مغوی بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔ گزشتہ دو روز سے مختلف تھانوں کی پولیس نے جمال کچے میں سخت آپریشن کی وجہ سے ڈاکو مغوی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ ہو گیا۔ مقابلے کے دوران اغوا کار مغوی کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بازیاب مغوی کی شناخت 2 مہینے قبل دھوکے سے بلا کر اغوا ہونے والا فیصل آباد پنجاب کا رہائشی حافظ محمد امین ولد حاجی مہرالدین کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا کر تباہ کر دیا، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کا محاصرہ کیا گیا ہے۔