مزید خبریں

ٹنڈو جام: کتے کے کاٹنے سے 7 سالہ بچہ جاںبحق

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) شہریوں کے مطابق نواحی گائوں میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 7 سالہ ریحان کو آوارہ کتے نے چہرے پر کاٹ لیا، جسے فوری اسپتال پہنچایا گیا، لیکن 7 دن موت وزندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔ شہریوں نے بتایا کہ شہر اور دیہاتوں میں آوارہ اور پاگل کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے فجر کی نماز کو جاتے ہوئے انتہائی خطرہ ہوتا ہے۔