مزید خبریں

ٹھٹھہ : مری ہوئی مرغیوں کی کراچی کے ہوٹلوں میں فروخت کا انکشاف

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ضلع کے علاقے چلیا گجو گھارو اور دیگر سے مری ہوئی سیکڑوں مرغیاں کراچی کے کئی ہوٹلز مالکان کو فروخت کی جا رہی ہیں۔ اس بات کا انکشاف چند روز قبل رات کے وقت کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سوزوکی ڈرائیور حسنین اصغر نے کیا۔ حسنین اصغر نے پولیس کو بتایا کہ وہ چلیا گجو گھارو گلشن حدید کے پولٹری فارمز سے مری ہوئی مرغیاں اکثر لاتا رہتا ہے، اس کا مالک چلیا میں رہتا ہے، مری ہوئی حرام مرغیوں کو کراچی کے مختلف ہوٹلوں پر بیچتا ہے، مری ہوئی مرغیاں کورنگی کے ایک گودام میں مختلف علاقوں سے لاکر جمع کی جاتی ہیں اور دوسرے دن انہیں ہوٹلوں میں بیچا جاتا ہے، پولیس نے سوزوکی ڈرائیور اور مری ہوئی مرغیوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔