مزید خبریں

لاڑکانہ: افغانیوں کے انخلا کیلیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور افغانیوں کے انخلا کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغانیوں کو جیکب آباد سینٹر منتقل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جاوید علی کونبھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرانے اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 200 سے زائد غیرقانونی طور پر افغان باشندے موجود ہیں جن کی تلاش جاری ہے جن کے لیے کھڑو اسپورٹس کمپلیکس میں یوتھ ہاسٹل خالی کروایا گیا ہے جہاں پکڑے گئے افراد کو پہلے وہاں منتقل کرکے بعد میں جیکب آباد سینٹر منتقل کیا جائے گا، تاہم فی الحال کوئی غیر ملکی یا افغان غیر قانونی طور پر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور افغانیوں کے انخلا کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں نادرا کا نمائندہ، ایس ایس پی لاڑکانہ اور دیگر حکام شامل ہیں ۔