مزید خبریں

ہنگورجہ : پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) رانی پور کے قریب درازا شریف کے گائوں وریو واہن میں 3 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے بلاول چانڈیو اور لطیفہ بگٹی کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کیں۔ رانی پور تھانے کے ایس ایچ او انور ابڑو نے میڈیا سے کہا کہ بلاول چانڈیو اور لطیفہ بگٹی نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، بلاول چانڈیو کے گھر میں لطیفہ بگٹی کے بھائی نے مہمان کے طور پر رہائش اختیار کی، جس نے رات اندھیرے میں فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔