مزید خبریں

مونس الٰہی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

 

لاہور (نمائندہ جسارت) خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مونس الٰہی کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ مونس الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ پرعمل درآمد نہیں ہوا، ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی اسپین کے دیے گئے پتے پر موجود نہیں ہیں۔عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایجنسیز اور حکام مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کریں، مونس الٰہی کی لندن اور اسپین رہائش گاہوں پر وارنٹ کی تعمیل کرائیں اور ملزم کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔تحریری حکمنامے میں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ 16نومبر کو پرویز الٰہی کو بھی جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔