مزید خبریں

انتخابات کااعلان ہوگیا‘ ابہام ختم ہوناچاہیے‘ عارف شیرازی

راولپنڈی(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان ہو گیا ہے۔ اب ابہام ختم ہونا چاہیے۔ تمام امیدواران اور کارکنان اپنے اپنے حلقوں اور گلی محلوں میں فوری طور پر عوام سے رابطے کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی بلڈنگ میں زونل امرا کے ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں دعوتی ٗ تنظیمی ٗ تربیتی اور سیاسی امور کا جائزہ لیا گیا۔ زونل امر ا نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ سید عارف شیرازی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال نہایت ہی دل شکن ہے۔مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت سے دل تڑپ رہے ہیں۔