مزید خبریں

کیڈرز اساتذہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، فیض کیریو

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) گسٹا تعلقہ سنجھورو کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس صدر فیض محمد کیریو کی زیر صدارت گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول جھول میں ہوا۔ اجلاس میں گسٹا تعلقہ سنجھورو کے جنرل سیکرٹری محمد رفیق منصوری ، ضلعی فنانس سیکرٹری میر عبدالرحمن تالپور ، خلیل الرحمن کلوئی، رشید قہیری، محمد ایوب خاصخیلی، اسد کریم آرائیں سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اساتذہ سے رابطہ بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ گسٹا اساتذہ کے حقوق کی محافظ ہے ، جو بیورو کریٹس کی تمام سازشیں سمجھتی ہے ، اس لیے تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ اور کسی اُستاد کو نقصان نہیں پہنچنے دے گی، اس مقصد کے حصول کے لیے ہر فورم استعمال کریں گے، ادھر کیڈرز اساتذہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، ٹیچر ہونے کی حیثیت سے گسٹا انہیں اپنا حصہ سمجھتی ہے، ان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور ان کے مسائل جلد حل کرانے کا یقین دلاتے ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ گسٹا کے ذمہ داران ہر یونٹ کا دورہ کریں گے اور اساتذہ سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں گے۔ اجلاس میں گسٹا رہنما رشید قہری کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کو فوری گرفتار کرکے نقصان ازالہ کیا جائے ۔