مزید خبریں

بیٹے اور بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع دادو کے تعلقہ خیرپور ناتھن شاہ کے گوٹھ کڑیو مٹھو زنگیجو کے رہائشی محمد حسن مشوری نے اپنے بیٹے اور بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پریس کلب پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 8 ماہ قبل علاقے کے بااثر افراد غلام حیدر مشوری، مختار مشوری، غلام یاسین عالمانی اور مسماۃ روزینہ سمیت دیگر نے میرے بیٹے شوکت علی اور میرے بھائی مہر علی کو الگ الگ وارداتوں میں قتل جبکہ دوسرے بیٹے مظہر علی کو شدید زخمی کر کے گھر ملکیت اور بچوں پر قبضہ کر لیا۔