مزید خبریں

طلبہ و طالبات کا فلسطینی بچوں کے قتل عام پر اسکول کے احاطے میں احتجاج

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) ایمپائریشن ماڈل اسکول لطیف آباد یونٹ نمبر 6 کے طلبہ و طالبات نے فلسطین کے شہر غزہ کے معصوم بچوں کے قتل عام پر اسکول کے احاطے میں احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اقوام عالم اور خاص طور پر مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی ریاست کو معصوم شہریوں پر ظلم و ستم کرنے سے روکا جائے۔ اس موقع پر نیشن پبلک اسکول اور مصباح العلم اسکول کے اساتذہ اور طلبہ طالبات نے بھی شرکت کی۔