مزید خبریں

میرپورخاص، غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) پاکستان سے غیر ملکیوں کو انخلا کی دی گئی مدت ختم ہونے کے بعد غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن متعدد افراد کے غیر ملکیوں کیلیے قائم کردہ ہولڈنگ پوائنٹ منتقل کر دیا گیا، ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے غیر ملکیوں کو انخلا کی دی گئی مدت ختم ہونے کے بعد غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر جنرل سلیم شیخ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا جبکہ پولیس، رینجرز، ایف آئی اے، نادرا، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کی جانب سے بھی فوکل پرسن مقرر کر دیے گئے ہیں۔ ضلع کے سات تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایس پیز فوکل پرسن ہوںگے ضلع کے 18 تھانوں میں غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے انسپکٹر اور سب انسپکٹرز کو سرچنگ ٹیم کا انچارج بنا دیا گیا جبکہ حساس اداروں کی جانب سے انتظامیہ اور پولیس کو غیر ملکیوں کی موجودگی کے مقامات کی فہرست فراہم کر دی گئی تمام ادارے غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کریں گے غیر ملکیوں کو قائم کردہ ہولڈنگ پوائنٹ تک پہنچایا جائے گا ضلع بھر میں اب تک 1040 مشکوک غیر ملکی افراد موجود ہیں غیر ملکیوں کی شناختی تصدیق کا عمل نادرا اور ایف آئی کر رہے ہیں پولیس نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو حفاظتی تحویل میں لینے کا عمل شروع کر دیا سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود ریلوے پھاٹک کے قریب چائے کے ہوٹل سے 2 افراد کو تحویل میں لیا گیا تحویل میں لیے جانے والوں میں اکرم پٹھان اور نقیب پٹھان شامل ہیں تحویل میں لیے گئے دونوں افراد کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھے اور دونوں چائے کا ہوٹل چلا رہے تھے جبکہ مختلف تھانوں کی پولیس کا وومن پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے جس میں غیر قانونی طود پر غیر ملکیوں کے گرفتاریاں متوقع ہیں۔