مزید خبریں

کندھکوٹ، شہید شاہد سومرو کی 21 ویں برسی منائی گئی

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ میں شہید شاہد سومرو کی 21 ویں برسی پریس کلب میں منائی گئی قبر پر پھول چڑھا کر دعا مانگی گئی۔ شہید شاہد سومرو اور شہید جان محمد مہر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شہید شاہد سومرو نے سرداروں، جاگیرداروں، سرمائیداروں کیخلاف آواز بلند کیا تھا.سیاسی سماجی اور صحافی برادری۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ کے صحافی شہید شاہد سومرو کی 21 ویں برسی کی تقریب پریس کلب میں رکھی گئی جس میں سیاسی سماجی، صحافی، وکلا برادری سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ضلع کونسل کے وائس چیئرمین میر الطاف احمد کھوسو، صدر مسعود عالم سومرو، سرپرست اعلیٰ پریس کلب گل محمد خان جکھرانی، شہری اتحاد کے صدر ڈاکٹر مہر چند، سندھ بار کونسل کے ممبر ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری وکیل عبدالغنی بجارانی، پی ٹی آئی رہنما دود خان نندوانی، ایس ٹی پی کے ضلعی صدر اکرم باجکانی، ایس یو پی کے رہنما ظریت بجارانی، جسقم رہنما والی ڈنو سندھی، جسم رہنما کامریڈ عباس باجکانی، سماجی اتحاد کے رہنما راجا بابو عیسانی، سینئر صحافی راجا گوپی چند، پیربخش بھنگوار، غلام یاسین لاشاری، فقیر گوکل داس، بقا محمد بھنگوار، مقدم فتح محمد سبزوئی، شہید شاہد سومرو کے بھائی عبدالعزیز سومرو ودیگر نے کہا کہ صحافت کے ذریعے مظلوم عوام کا آواز بلند کیا سرداری، جاگیرادری نظام کے ذریعے عوام سے ہونے والے ظلم زیادتیوں اور ناانصافیوں کیخلاف بہرپور جدوجہد کرنے پر شہید شاہد سومرو کو شہید کیا گیا تھا۔ آج شہید شاہد سومرو زندہ ہے 21 سال قبل الیکٹرک میڈیا، سوشل میڈیا کا دور نہیں تھا اس دور میں کندھکوٹ کے صحافیوں نے عوام کا آواز بلند کیا جو سلسلہ آج بھی جاری ہے پریس کلب کندھکوٹ کے صحافی شہید شاہد سومرو کی دی گئی راہ پر چلتے ہیں شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے قرارداد پاس کرائی سندھ حکومت، سندھ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے شہید شاہد سومرو کی قبر پر پھول نچھاور کر کے دعا مانگی گئی برسی کی مناسبت سے شہید شاہد سومرو اور شہید جان محمد مہر کی تصاویر کے سامنے موم بتیاں جلا کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔