مزید خبریں

ورلڈکپ، پاکستان کی وکٹوں کے لحاظ سے چھوٹی شکست

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چیپاک میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی جو عالمی کپ میں اسکی وکٹوں کے اعتبار سے مشترکہ طور پر سب سے چھوٹی جیت تھی۔ پاکستان کی ٹیم بھی دوسری مرتبہ عالمی کپ میں ایک وکٹ سے ہاری ۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے سبھی کھلاڑی 46.4 اوور میں270 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ جنوبی افریقا نے 47.2 اوور میں نو وکٹ پر271 رنز بناکر میچ ایک وکٹ سے جیتا تھا۔ اس سے پہلے جنوبی افریقانے سری لنکا کے خلاف پروڈینس میں 28 مارچ 2007 کو ہوئے میچ میں ایک وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میں سری لنکا کے سبھی کھلاڑی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.3 اوور میں209 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ جنوبی افریقا نے48.2 اوور میں نو وکٹ پر 48.2 رنز بناکر میچ ایک وکٹ سے جیتا تھا۔

پاکستان کو عالمی کپ میں ایک وکٹ کی پہلی شکست ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ملی تھی۔ برمنگھم میں11 جون1975 کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر مقررہ 60 اوور میںسات وکٹ پر 266 رنز بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز نے 59.4 اوور میں نو وکٹ پر267 رنز بناکر میچ میں ایک وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ عالمی کپ میں یہ ایک وکٹ کی پہلی جیت بھی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف لاہور میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ایک وکٹ سے شکست دیکر عالمی کپ میں دوسری ایک وکٹ کی جیت اپنے نام کی تھی۔16 اکتوبر1987 کو ہوئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے49.3 اوور میں 216 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ پاکستان نے50 اوور میں نو وکٹ پر217 رنز بناکر میچ ایک وکٹ سے جیتا تھا۔

انگلینڈ نے عالمی کپ میں ایک وکٹ سے ایک کامیابی حاصل کی ہے۔ اس نے ایسا ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاون میں21 اپریل 2007 کو ہوئے میچ میں کیا تھا۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی 49.5 اوور میں پورے تین سو رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ انگلینڈ نے49.5 اوور میں نو وکٹ پر 301 رن زبناکر میچ ایک وکٹ سے جیتا تھا۔

افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ڈونیڈن میں 26 فروری 2015 میں ہوئے میچ میں ایک وکٹ سے جیت درج کی تھی۔ اس میچ میں اسکاٹ لینڈ کے سبھی کھلاڑی ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں210 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ افغانستان نے49.3 اوور میں نو وکٹ پر 211 رنز بناکر میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
عالمی کپ میں نیوزی لینڈ نے بھی ایک مرتبہ ایک وکٹ سے جیت اپنے نام کی ہے۔ اس نے ایسا آسڑیلیا کے خلاف آکلینڈ میں

28 فروری 2015 کو ہوئے میچ میں کیا تھا۔ اس میچ میں آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 32.2 اوور میں151 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ نے23.1 اوور میں نو وکٹ پر 152 رنز بناکر میچ ایک وکٹ سے جیتا تھا۔

عالمی کپ میں رنوں کے اعتبار سے سب سے چھوٹی جیت ایک رنز کی ہے جو دو مرتبہ آسڑیلیا نے بھارت کے خلاف حاصل کی ہے۔ پہلی مرتبہ اس نے چنئی میں9 اکتوبر1987 میں ایسا کیا تھا جبکہ دوسری مرتبہ وہ یکم مارچ 1992کو برسبین میں بھارت کو ایک رنز سے ہرانے میں کامیا ب ہوئی تھی۔