مزید خبریں

غزہ میں قتل عام جاری رہا تو تیسری عالمی جنگ ہوسکتی ہے

 

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی پی پی110 کے نامزد امیدوار انجینئر امجد قیوم پراچہ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانیت کا قتل عام جاری رہا تو دنیا تیسری عالمی جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔ عالمی برادری اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کرائے۔ امریکا کی اسرائیلی پشت پناہی سے صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو تقویت مل رہی ہے، انہوں نے کہاکہ دفاع فلسطین فنڈ کے قیام اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے۔ پاکستان کے لیے مسئلہ فلسطین کی اہمیت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے دوٹوک اعلان سے واضح ہے، مسجد اقصیٰ کی آزادی ملک کے نظریہ اور وجود سے منسلک ہے۔ انہوںنے کہا کہ اہل فلسطین کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی جاری اور غزہ پر مسلسل 19روز سے بارود کی بارش ہورہی ہے۔ اسرائیلی بمباری سے اب تک دوہزار سے زائد فلسطینی بچے اور خواتین شہید ہوگئے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ اگر امت جسم واحد ہے تو کیا شہدا ہمارے بچے، مائیں بہنیں نہیں ہیں۔ ارشادباری تعالیٰ ہے کہ تمھیں کیا ہوگیا کہ مظلوم اور بے بس کی مدد کے لیے نہیں نکلتے۔