مزید خبریں

فیسکوریجن کے6 آپریشن مزید 38 بجلی چوروں کو پکڑ لیا

فیصل آباد (آئی این پی)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پرفیسکوکا بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے ۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف دن اور رات بلاامتیاز گھر گھر چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ فیسکو کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے بھی ریکوری ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں ۔فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید38بجلی چور وں کو پکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ان بجلی چوروں کو64ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور29لاکھ51ہزارسے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ضلع فیصل آباد میں اب تک 1052بجلی چوروں کو28 لاکھ48ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور13کروڑ 28لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع جھنگ میں اب تک 329 بجلی چوروں کو11لاکھ 84ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 5کروڑسے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ضلع بھکر میں اب تک 339 بجلی چوروں کو8لاکھ66ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ44لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ ضلع چنیوٹ میں 351بجلی چوروں کو 10لاکھ 72ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ98لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع خوشاب میں 108بجلی چوروں کو 3 لاکھ64ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ70لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع میانوالی میں 395بجلی چوروں کو8لاکھ 79ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑسے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ ضلع سرگودھا میں 353بجلی چوروں کو8لاکھ 53ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ83 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع ٹوبہ میں 254بجلی چوروں کو6لاکھ 45ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ25 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔بجلی چوروں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران 47روزمیں فیسکو ریجن سے مجموعی طورپر3216 بجلی چوروں کو88لاکھ 18ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور40کروڑ99 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔جبکہ 2574بجلی چوروں کو گرفتار اور 22کروڑ 94لاکھ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے ۔ بجلی چوری میں 3037گھریلو،94کمرشل ،79زرعی ،اور 6انڈسٹریل کنکشن ملوث پائے گئے۔فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر 3089بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی ہدایت پر فیسکوکے نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔