مزید خبریں

کھپرو،دانتوں کی بیماریوں کے متعلق 2 روزہ مفت طبی کیمپ

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو پارس طبی سینٹر پر دانتوں اور موں کی بیماریوں کے لیے دو روزہ مفت طبی کیمپ کے انقعاد کیا گیا پہلے اور دوسرے دن تقریباً 400 سے زائد ڈاکٹر کشور کمار جے شیویکانی نے دانتوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور دانتوں میں ہونے والی بیماریوں پر کھپرو کے جسارت رپوٹر سے اظہارِ خیال ۔تفصیلات کے مطابق کھپرو پارس طبی سینٹر پر دانتوں اور منہ کی بیماریوں کے لیے دو روزہ مفت مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا دو دن میں تقریبًا 400 سے زائد مریض دیکھیں ۔ڈاکٹر جے شیویکانی نے مفت معائنہ کیا مفت ادویات بھی دیں۔ ڈاکٹر نے جسارت کے رپورٹر عبید اللہ خان کو بتایا کہ کھپرو اور اس کے پاس کے گاؤں گوٹھوں سے آئے ہوئے مریض منہ کی بیماری میں مبتل تھے اور دانت تو تقریباً ہی خراب کر بیٹھے ہیں اپنی صفائی ستھرائی نہیں رکھتے جس کا ایک مسئلہ پانی بھی ہے جو صاف پانی یہاں عوام کو مہیا نہیں ہوتا پانی میں بہت سے بیکٹیریا ہیں جس سے دانت خراب رہتے ہیں اور میں نے اپنی پڑھائی لمس طبی کالج میں کی ہے دو سال تقریباً حیدرآباد پرائیویٹ اسپتال میں بھی کام کیا ہے مجھے لگا مجھے اپنے شہر کھپرو میں کام کرنا چاہیے جہاں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ کے بعد بھی ہم مریض سے 50 پرسنٹ رعایت رکھیں گے اور جو غریب ہوں گے ان سے بھی خصوصی رعایت کی جائے گی۔